امریکی اداکارہ این ہیش کار حادثہ میں چل بسیں

( مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی اداکارہ این ہیش کے کار حادثے میں زخمی ہونے کے بعد ایک ہفتے تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسیں۔53 سالہ امریکی اداکارہ کار حادثے میں تشویشناک حد تک زخمی ہونے کے بعد کوما میں چلی گئی تھی جس کے بعد انہیں لائف سپورٹ مشینوں پر رکھا گیا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی اداکارہ این ہیش لائف سپورٹ مشینیں ہٹانے کے بعد چل بسی ہیں۔این ہیش کے خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا تھا جس کے بعد گاڑی کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، حادثے میں انہیں دماغ میں شدید چوٹیں آئی تھیں اور ان کا جسم آگ سے جھلس گیا تھا۔
گزشتہ ہفتے این ہیش کے کار ایکسیڈینٹ میں تشویشناک حد تک زخمی ہونے کے بعد اب ان کی حالت نازک ہو گئی ہے، خاندان نے ان کی زندگی کی امید چھوڑ دی ہے۔
این ہیش کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ان کی گاڑی کا ایکسیڈینٹ ہوگیا تھا جس کے بعد گاڑی کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اور انہیں دماغ میں شدید چوٹیں آئی تھی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کے دماغ کو آکسیجن نہیں پہنچ پا رہی جس کے باعث ان کے بچنے کے چانسز بہت ہی کم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت این ہیش کو اپنے چاہنے والوں کی نیک خواہشات اور دعاؤں کی ضرورت ہے، انہوں نے اسپتال کے عملے اور نرسوں کاشکریہ ادا کیا۔
53 سالہ اداکارہ نے ڈونی براسکو، سیڈار ریپڈز، آئی نو واٹ یو ڈڈ لاسٹ سمر، وولکینو اور سکس ڈیز سیون نائیٹس سمیت سیکڑوں فلموں میں اداکاری کی تھی۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی اداکارہ این ہیش کی گاڑی دو منزلہ گھر کی ایک عمارت سے ٹکرا گئی تھی جس کے بعد گاڑی نے آگ پکڑ لی اور اداکارہ شدید زخمی ہو گئی تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے خون کے نمونوں سے ابتدائی طور پر ڈرگز کے شواہد ملے ہیں تاہم ابھی یہ طے کرنا باقی ہے کہ یہ ادویات کے باعث خون میں شامل ہیں یا ادکارہ ڈرائیونگ کے دوران ان ڈرگز کے زیر اثر تھی۔
Recommended f