فن و فنکار
پیٹرول مہنگا ہونے پر میرا کا عوام کو صبر کرنے کا مشورہ

( مانیٹرنگ ڈیسک ) اداکارہ ميرا نے عوام کو مشورہ ديا ہے کہ پیٹرول مہنگا ہونے پر حکومت کو برا بھلا نہ کہیں بلکہ تعاون کریں۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے اضافے کے اعلان کے ساتھ ہی پاکستانی عوام کی جانب سے حکومت پر کڑی تنقید کی جارہی ہے ۔
ایسے میں اداکارہ میرا نے مہنگائی سے پسے عوام کو صبر کا مشورہ دے دیا ، اداکارہ نے کہا ہے کہ پیٹرول مہنگا ہونے پر حکومت کو برا بھلا نہ کہیں بلکہ تعاون کریں۔
اداکارہ ميرا کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب مل کر ملک کا قرضہ اتاریں گے۔
واضح رہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافے پر عوام میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
پیٹرول کی قیمت 30 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 209 روپے 86 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل بھی 30 روپے مہنگا ہوکر 204 روپے 15 پیسے کا ہوگیا۔