دین و دنیا

اداکارہ ثنا خان کی عمرہ کے لئے روانگی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

(مانئٹرنگ ڈیسک)گزشتہ سال شوبز چھوڑ کر مذہب کی طرف راغب ہونے والی سابقہ بالی ووڈ اداکارہ ثناء خان اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ عُمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئیں۔

انسٹاگرام پر ثناء خان نے اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جوکہ دورانِ پرواز لی گئی۔

ثناء خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’وہ شوہر کے ساتھ عُمرے کی سعادت حاصل کرنے جارہی ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’کیا حسین سماں ہوگا، کیا حسین گھڑی ہوگی، جب کعبہ خدا میں ہماری حاضری ہوگی۔‘

ثناء خان نے مزید لکھا کہ ’یہ نکاح کے بعد ہمارا سب سے خوبصورت سفر ہے۔‘

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button