فن و فنکار

ادکارہ سونالی 41 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی اداکارہ، ٹک ٹاکر او ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی سرگرم رہنما سونالی پھوگاٹ 41 دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والی 41 سالہ اداکارہ اور سیاستدان سونالی پھوگاٹ چند روز قبل اپنے ملازمین کے ہمراہ گوا پہنچیں تھیں۔ 22 اگست کی رات انہیں دل میں تکلیف ہوئی، ملازم انہیں اسپتال لے گئے جہاں وہ دم توڑ گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال عملے نے سونالی پھوگاٹ کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

سونالی پھوگاٹ نے 2020 میں بھارت کے مشہور ٹی وی رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 14 میں شرکت کی تھی۔

سونالی پھوگاٹ نے 2019 میں ہریانہ انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ پر اسمبلی الیکشن لڑا تھا۔ الیکشن کے دوران وہ ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیوز کی وجہ سے بھی کافی مشہور ہوئی تھیں

اپنی موت سے کچھ دیر پہلے سونالی پھوگاٹ نے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی پروفائل پکچر بھی تبدیل کی تھی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button