تعلیم و صحت

پنجاب ایجوکیشن میں نا اہل عملے کی تعیناتی، میٹرک کےامتحانی سینٹرز میں غلط پیپرز بانٹنے کا ذمہ دار کون ؟؟

میڑک کے امتحانات میں انتظامی غفلت سامنے آگئی۔میڑک کا حساب کا ہفتے کو ہونے والا پرچہ انگریزی کے پرچے کی جگہ بانٹ دیا گیا۔لاہور بورڈ انتظامیہ کی جانب سے سفارش پر عملہ لگانے کی وجہ سے امتحانات میں انتظامی غلطیاں سامنے آنے لگیں۔ گذشتہ روز میٹرک کا انگریزی کا پرچہ تھا تاہم ایک سینٹر میں میتھس کا پرچہ تقسیم کردیا گیا۔اوبجیکٹو پرچہ بچوں کو تقسیم بھی کردیا گیا۔سینٹر سپرٹینڈنٹ سمیت بینک سے پراچہ لانے والے تمام عملے کی غفلت کی وجہ سے سنگین غلطی ہوئی ۔حساب کا پرچہ ہفتہ چودہ مئی کو منعقد ہونا ہے مگر عملے نے گذشتہ روز ہی سوالیہ پرچہ سینٹر میں تقسم کردیا گیا۔ غلطی سامنے آنے کے بعد لاہور بورڈ انتظامیہ کی بھی دوڑیں لگ گئیں۔ رات دیر تک لاہور بورڈ کا آفس کھولا رہا اور تمام سات سو ساٹھ سینٹرز کے لیے ارسال شدہ پرچوں کو واپس منگوایا گیا۔ لاہور کے تمام سینٹرز سے تو سوالیہ پرچے منگوا لیے تاہم مختلف اضلاع میں قائم دانش سکولوں کے سینٹرز سے سوالیہ پرچے نہ منگوائے گئے ۔سفارش اور رشوت لیکر نااہل عملہ سینٹرز میں تعینات کیا گیا جس کی وجہ سے امتحانات میں غلطیاں سامنے آرہی ہیں ۔ان غلطیوں کی وجہ سے امتحانات کی سیکریسی پر سوالات اٹھ رہے ہیں
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ معاملہ نوٹس میں ہے اور اس حوالے سے لاہور تعلیمی بورڈ کے چیئرمین سے رپورٹ طلب کی گئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button