فن و فنکار

عدنان سمیع کے الوادع کہنے پر مداح پریشان

گلوکار عدنان سمیع نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو پریشان کردیا ۔

دنیا بھر میں مشہور گلوکار اور میوزک کمپوزر عدنان سمیع نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پرانی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی ہیں جس کی وجہ سے ان کے مداح تشویش میں مبتلا ہیں۔

گلوکار نے تمام پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد ایک ویڈیو اب لوڈ کی ہے جس میں ‘الوداع’ لکھا ہے جبکہ اس ویڈیو کے کیپشن میں بھی انہوں نے الوداع لکھا ہے۔

اس ویڈیو پر عدنان سمیع کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے سوالوں کے ڈھیر لگا دیئے ہیں۔

عدنان سمیع کی انسٹاگرام پر تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کے بارے میں قیاس کیا جارہا ہے کہ یہ ان کے کسی نئے ایڈونچر کی تشہیر ہوسکتی ہے، تاہم عدنان سمیع کی جانب سے اب تک اس بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاید عدنان نے گلوکاری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button