تھانہ کچہریریاست اور سیاست

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کی چھٹی

( مائرہ ارجمند) پنجاب حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو کام سے روک دیا ،  محکمہ قانون اور پارلیمانی امور نے مراسلہ جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق  احمد اویس کسی عدالت میں پنجاب حکومت کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے ۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے لاہور ہائی کورٹ کا حمزہ شہباز کےحلف کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا ،  احمد اویس کے مطابق  گورنر پنجاب کو نوٹس ہی نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان کو سنا گیا ہے۔

احمد اویس نے کہا کہ  صدر پاکستان کیس میں فریق نہیں تھے، انہیں کیسے ہدایات جاری ہو سکتی ہیں؟۔ آئین کے تحت صدر اور گورنر کو ہدایات جاری نہیں کی جا سکتیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button