آفتاب اقبال نے خود پر تنقید کو بک بک اور تنقید کرنے والوں کو منافرت پسند کہہ دیا
( مانیٹرنگ ڈیسک ) حبیب جالب کی شاعری پر ہرزہ سرائی کرنے والے جعلی دانشور آفتاب اقبال نے اس معاملے پر ردعمل دینے والوں کو بک کرنے اور ہیٹر یعنی منافرت پسند قرار دے دیا ۔
آفتاب اقبال نے حبیب جالب کو متنازعہ بنانے کی بھونڈی کوشش پر آنے والے ردعمل کے جواب میں معمول کے مطابق اپنا دربار لگایا اور انقلابی شاعر حبیب جالب کے بارے میں بہت ” اچھی اچھی ” باتیں کرنے کی بھی کوشش کی اور بار بار دہرایا کہ حبیب جالب کے اچھا شاعر ہونے پر انہیں کوئی ابہام نہیں تاہم انہوں نے ایک مرتبہ بھی یہ اعتراف نہیں کیا کہ انہوں نے حبیب جالب سے متعلق نامناسب الفاظ کا استعمال کیا جس سے انکے چاہنے والوں کے جذبات مجروع ہوئے بلکہ وہ اس امر پر مدلل رہے کہ انہوں نے ایسی کوئی بات کی ہی نہیں جس پر وہ شرمندہ ہوں اور یہ کہ حبیب جالب کے بارے میں انہوں نے جو کچھ کہا وہ انکی اپنی رائے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بک بک کر کے ایک اچھے لطیف کام کو منافرت پسند (haters ) بحث مباحچہ کو موضوع بنا دیتے ہیں مگر اس سے انکی ویور شپ میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔