تازہ ترین

ملک بھر میں سخت سیکیورٹی کے لیئے ہدایات جاری

وزارت داخلہ نے ملک بھر میں غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور انار کلی بازار دہشت گردی کے بعد ریاست مخالف عناصر کی سرگرمیوں کا خطرہ ہے۔
وزارت داخلہ کے مراسلے میں صوبائی حکومتوں کو غیر معمولی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل لاہور کے انار کلی بازار میں ہونے والے دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button