فن و فنکار

فیک نیوز بسٹر، عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کا کوئی اعلان نہیں کیا

( مانیٹرنگ ڈسیک ) بالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے بارے میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اُنہوں نے پاکستانی سیلاب زدگان کے لیے عطیہ دیا ہے۔

 سوشل میڈیا پر 1 جعلی ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ گردش کر رہا ہے، جس میں بی بی سی ہندی کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ رنبیر اور عالیہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے بڑی رقم عطیہ کی ہے۔

اس ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کچھ بھارتی شہریوں نے فلم انڈسٹری کی مشہور اداکار جوڑی کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے ساتھ ہمدردی کرنے پر غصّے کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس جعلی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر اس  اداکار جوڑی کی نئی آنے والی فلم ’برہمسترا‘ باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھاتی ہے تو وہ پاکستان کے سیلاب متاثرین  کے لیے 51 کروڑ روپے عطیہ کریں گے۔

بعد ازاں بھارتی میڈیا پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ٹوئٹ کا یہ اسکرین شاٹ جعلی ہے۔

اس ٹوئٹ کے جعلی ہونے کی تصدیق برطانوی نشریاتی ادارے نے بھی کر دی ہے۔

اس ٹوئٹ کے بارے میں برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی ٹوئٹ یا ایسی کوئی خبر ہماری جانب سے جاری نہیں کی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button