افسر اور دفتربریکنگتازہ ترینتعلیم و صحتریاست اور سیاستورلڈ اپ ڈیٹ

پاکستان کے تمام قرضے معاف کیئے جائیں مغرب کے لالچ کی سزا پاکستان بھگت رہا ہے، برطانوی رکن پارلیمنٹ کا مطالبہ

(توقیر احمد ) برطانوی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب نے حالیہ بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث ہونے والی مہنگائی کے پیش نظر دنیا سے پاکستان کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

کلاڈیا ویب نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے، دنیا پاکستان کے قرضے معاف کرے۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ قرض واپس لینے کے بجائے دنیا پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آنے والے بحران کا معاوضہ ادا کرے۔

اس سے پہلے بھی کلاڈیا ویب نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا تھا کہ پاکستان گرین ہاؤس عالمی اخراج کے صرف ایک فیصدحصے کا ذمہ دارہے مگر ماحولیاتی تبدیلیوں میں پاکستان سرفہرست 10 ممالک میں شامل ہے۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری لالچ کی قیمت چکانے پر مجبور ہے۔

اقوام متحدہ نے پاکستان کیلئے 16 کروڑ ڈالرز کی ہنگامی امداد کی اپیل کی

دو روز قبل سیکریٹری جنرل  انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے ہاتھوں کرہ ارض کی تباہی کی جانب نیند میں چلنا بند کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ آج پاکستان ہے تو کل ایسا کسی اور ملک کے ساتھ ہو سکتا ہے اور پاکستان کا شمار موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے سب سے زیادہ دوچار ممالک میں ہوتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کیلئے مختلف ممالک سے مالی اور دیگر امداد کا سلسلہ شروع ہوگیا اور امریکا نے 3 کروڑ  ڈالرز کی امداد کا اعلان کیا ہے جو یو ایس ایڈ کے تحت فراہم کی جائے گی۔

آسٹریلیا نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نبرد آزما متاثرین کی مدد کیلئے عالمی خوراک پروگرام کے ذریعے 2 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جرمنی پاکستان کے 60 ہزار سیلاب متاثرین کیلئے کھانے پینے کی اشیا اور حفظان صحت کی کٹس فراہم کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے 3 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد میں جرمنی کا سب سے بڑا حصہ ہے جبکہ اسپین بھی اقوام متحدہ کی اپیل پر پاکستان فلڈ ریسپانس پلان کی مدد کیلئے 3 لاکھ یورو دے گا۔

کینیڈا نے 50 لاکھ ڈالرز، برطانیہ نے 15 لاکھ پاؤنڈ اور آذربائیجان نے 20 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ امدادی سامان سے لیس ترکیہ سے 7 طیارے، متحدہ عرب امارات سے 3 اور چین سے 2 طیارے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

جاپان کی حکومت جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے ذریعے خیمے اور پلاسٹک کی چادریں فراہم کرے گی جبکہ بنگلا دیش نے بھی امدادی سامان بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ 

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری جنرل کی اسلام آباد آمد 9 ستمبر اور نیویارک واپسی 11 ستمبر کومتوقع ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل موسمیاتی تباہی سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کیلئے 160 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد کی عالمی اپیل جاری کی  اور کہا کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے ہاتھوں کرہ ارض کی تباہی کی جانب نیند میں چلنا بند کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ  آج پاکستان ہے تو کل ایسا کسی اور ملک کے ساتھ ہو سکتا ہے اور  پاکستان کا شمار موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے سب سے زیادہ دوچار ممالک میں ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button