فن و فنکار

فیصلہ آگیا، امبر ہرڈ بڑی مجرمہ اور جونی ڈپ چھوٹے مجرم قرار

( مانیٹرنگ ڈیسک ) ہالی ووڈ کے معروف اداکار جونی ڈیپ اور ان کی سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کے کیس کا فیصلہ آگیا، جس کے مطابق امبر ہرڈ بڑی مجرمہ اور جونی ڈیپ چھوٹے مجرم قرار دیئے گئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 100 ملین ڈالر ہرجانے کے جونی ڈیپ بمقابلہ امبر ہرڈ ہتک عزت کے مقدمے میں سابقہ میاں بیوی ایک دوسرے کو بدنام کرنے کے مجرم قرار پائے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کی جیوری نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ جونی ڈیپ کو بہت بدنام کرنے پر ہرڈ 15 ملین ڈالر جرمانہ دیں گی جبکہ امبر ہرڈ پر غلط الزام لگانے پر ڈیپ سابقہ بیوی کو 2 ملین ڈالر دیں گے۔

واضح رہے کہ جونی ڈیپ اور امبر ہرڈ 11 اپریل کو ورجینیا میں شروع ہونے والے ہتک عزت کے مقدمے میں ایک دوسرے پر جسمانی اور جذباتی زیادتی کا الزام لگارہے تھے۔

امبر ہرڈ کا الزام تھا کہ ان کے سابق شوہر جونی ڈیپ انہیں تشدد کا نشانہ بناتے تھے جبکہ جونی ڈیپ کا دعویٰ ہے کہ امبر ہرڈ جھگڑالو بیوی تھی جس نے بوتل مار کر انکی انگلی کاٹ دی تھی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button