ورلڈ اپ ڈیٹ

امریکا نے پاکستان کا نام ایک اور فہرست سے نکال دیا

( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکہ نے پاکستان کا نام کم عمر سپاہی بھرتی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکال دیا۔ ڈیلی ڈان کے مطابق پاکستان کو 2021ءمیں چائلڈ سولجر لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ بچہ سپاہی یا چائلڈ سولجر کی اصطلاح ایسے 18سال سے کم عمر افراد پر لاگو ہوتی ہے جومسلح گروہوں کے ساتھ باورچی، قلی، قاصد، نرس، گارڈ یا کسی بھی شعبے میں کام کے لیے بھرتی کیے گئے ہوں۔

2021ءکی رپورٹ میں پاکستان پر ان غیر ریاستی مسلح گروہوں کو مادی مدد فراہم کرنے کا الزام لگایا گیا تھا جو کم عمر سپاہیوں کو بھرتی اور استعمال کرتے ہیں۔ پاکستانی حکومت نے 2021ءمیں ان گروہوں کے جرائم کی تحقیقات اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کے متعلق رپورٹ جمع نہیں کرائی تھی جس پر پاکستان کا نام اس لسٹ میں شامل کر لیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button