ریاست اور سیاست

عامر لیاقت نے 18 سالہ لڑکی سے تیسری شادی کرلی

 ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کرلی۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی کا اعلان ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا جس میں ان کے ہمراہ سیدہ دانیہ شاہ بھی موجود ہیں۔

عامر لیاقت نے بتایا کہ وہ گزشتہ شب سیدہ دانیہ شاہ سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ان کی نئی اہلیہ کی عمر 18 برس ہے۔

49 سالہ عامر لیاقت نے بتایا کہ دانیہ شاہ کا تعلق ایک شریف گھرانے سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میں اپنے تمام خیر خواہوں سے درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارے لیے دعا کریں، میں ابھی اندھیری سرنگ سے گزرا ہوں، یہ ایک غلط موڑ تھا۔

یاد رہے کہ عامر لیاقت سے گزشتہ روز انکی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ نے خلع لینے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button