افسر اور دفتربریکنگتازہ ترینریاست اور سیاست
گارڈن کواٹر پولیس ہیڈ کواٹر میں دھماکہ 2 افراد ہلاک

( مانیٹرنگ ڈیسک ) گارڈن پولیس ہیڈکوارٹر اسلحہ خانے میں دھماکے سے 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق گارڈن پولیس ہیڈکوارٹر میں ہونے والا دھماکہ مبینہ طور پر اسلحہ خانے میں ہینڈ گرنیڈ کے پھٹنے سے ہوا تاہم دھماکے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے کو طلب کر لیا گیا۔
دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ایک اہکار راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرے زخمی اہلکار کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔