ریاست اور سیاست

اینکر کامران خان کا عمران خان کو پیغام، ‘پشاورہاتھ سے گیا تو پاکستان گیا’

کامران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کی تیز ترین غیر مقبولیت کا سب سے بڑا ثبوت تو آج پشاور سے سامنے آیا، پشاور عمران خان کے ہاتھ سے گیا، گویا ملک نکل گیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنی ویڈیو کیساتھ لکھی تحریر میں کامران خان کا کہنا تھا کہ یہ نتیجہ تقریباً 9 ماہ قبل آ گیا تھا۔ میں نے 10 مارچ کو یہ نتیجہ اپنے اس وڈیو پیغام میں جاری کر دیا تھا لیکن عمران خان نے سنی ان سنی کی، اب بھگتیں۔

کامران خان نے کہا کہ اگر اب بھی آپ نے عوام کی نہیں سنی تو اگلا الیکشن جیتنا تو دور کی بات ہے، آئندہ اعتماد کا ووٹ لینا بھی محال ہوگا۔ ناقابل برداشت مہنگائی، کمر توڑ آٹے اور چینی کی قیمتیں، آپ کی پہچان بن چکی ہیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button