میں اور انیل مسرت دیوالیہ ہو چکے ہیں،عمران خان کے بڑے ڈونر نے بھی ہاتھ کھڑے کر دیئے

( مانیٹرنگ ڈیسک ) عمران خان کے قریبی دوست اور برطانیہ میں تحریک انصاف کو سب سے زیادہ پارٹی فنڈ دینے والے معروف برطانوی بزنس مین صاحبزادہ جہانگیر نے ایک تقریب کے دوران کہا ہے کہ اب وہ تحریک انصاف کو مزید چندہ دے سکتے انہوں نے واشگاف الفاظ میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پارٹی چلانا ہے تو ممبر شپ فیس بڑھائیں کیونکہ وہ اور انیل مسرت عمران خان کو چندہ دے دے کر خود دیوالیہ ہو چکے ہیں ۔
وزیراعظم کے معاونِ خصوصی صاحبزادہ جہانگیر نےایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں پی ٹی آئی کو پارٹی انتخابات میں ووٹ خریدنے پڑتے ہیں، پی ٹی آئی میں 85 فیصد سےزائد لوگوں کاتعلق پارٹی سے نہیں ہے۔صدر پی ٹی آئی برطانیہ رانا عبدالستار نے کہا کہ اوورسیز کا ووٹ چاہتے ہیں تو ان کے مسائل حل کریں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کےتمام فنڈز پاکستان چلے جاتے ہیں،یہاں سب کچھ اپنی جیب سے کرنا پڑتا ہے۔
خان صاحب کی انگلینڈ والی اے ٹی ایمز نے ہاتھ کھڑے کردئیے ہیں – کہتے ہیں پارٹی چلانی ہے تو ممبر شپ فیس بڑھائیں ،میرا اور انیل مسرت کا دیوالیہ نکل چکا، صاحبزادہ جہانگیر pic.twitter.com/xxPFyxtUjj
— Mian Tahir(in person) (@socialcritiq) February 8, 2022
صاحبزادہ جہانگیر تحریک انصاف کے ان رہنماوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے پارٹی کی بنیاد رکھی اور پارٹی کو سب سے زیادہ چندہ دینے والوں میں سے ایک ہیں ۔ وہ یورپ اور برطانیہ میں وزیر اعظم کے ترجمان برائے تجارت و سرمایہ کاری ہیں۔