تازہ ترین

لمپی اسکن نے لاہور میں بھی پنجے گاڑ لئے،لاہور سمیت پنجاب بھر میں 700 جانور متاثر

سندھ ، جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع کے بعد لمپی سکن بیماری نے لاہور میں بھی پنجے گاڑ دئیے۔ درجنوں مویشی ہلاک ہوگئے ۔

رپورٹ کے مطابق لمپی اسکن نامی جانوروں کی خطرناک وبا سندھ اور جنوبی پنجاب کے بعد لاہور بھی پہنچ گئی ہے ۔ اور لاہور میں جانوروں کے اندر لمپی سکن بیماری پھیلنے کی شرح میں د ن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔لاہور میں بیماری سے جانوروں کی ہلاکتیں بھی ہورہی ہیں ۔ اورذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 700 جانور متاثر ہوئے ہیں جبکہ صرف لاہور میں 100 سے زائد دودھیل مویشی ہلاک ہوچکے ہیں ۔ ضلع لاہور کے علاقے شاہ پور کانجراں، رکھ چند رائے، بیدیاں روڈ ، شاہدرہ ، لکھو ڈیر ،برکی سمیت علاقوں میں جانور متاثر ہورہے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالرحمان ، ڈائرکٹر جنرل ریسرچ محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں سرکاری سطح پر لمپی سکن بیماری سے 13 جانور متاثر ہو چکے ہیں ۔ متاثرہ جانوروں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button