افسر اور دفترتازہ ترینریاست اور سیاست

عمران خان کی سیاست کو ایک اور جھٹکا،سیلاب کے باعث ضمنی انتخابات ملتوی ہو سکتے ہیں

(سفیان سعید خان ) ملک کے مختلف علاقوں میں ضمنی انتخابات شدید بارشیوں اور سیلاب کی وجہ سے مؤخر ہوسکتے ہیں ان میں سے قومی اسمبلی کے وہ 9 حلقے بھی شامل ہیں جہاں سے سابق وزیراعظم عمران خان امید وار ہیں ۔

یہ حلقے  NA-22 مردان، NA-24 چارسدہ، NA-31 پشاور،  NA-45 کرم، NA-108فیصل آباد ،NA-118 ننکانہ صاحب،  NA-237ملیر کراچی،  NA-239کورنگی کراچی،  NA-246کراچی جنوبی پر ضمنی انتخابات 25؍ستمبر کو ہونا طے ہیں۔

اسی طرح NA-157 ملتان،  PP-139 شیخوپورہ اور PP-241 بہاولپور  پر انتخابات 11 ستمبر کو ہونا طے پائے ہیں ۔

اعلیٰ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ تاریخوں پر انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے سیلاب اور بارشیوں کے بارے میں تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

حیدرآباد ڈویژن کے 9 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ملتوی

الیکشن کمیشن نے 23 اگست کو حیدرآباد ڈویژن میں الیکشن سیلاب، نقصانات اور لوگوں کی نقل مکانی کےباعث ملتوی کیے تھے ۔

الیکشن کمشنرسندھ نے حیدرآباد ضلعی انتظامیہ کی سفارشات پر بلدیاتی الیکشن ملتوی کیے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ڈویژن کے 9 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہونے تھے۔

بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ حیدرآباد، جامشورو، ٹندو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری،دادو، ٹھٹہ، بدین اور سجاول میں ملتوی کیا گیا ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کے اعلان کے باوجود کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر ملتوی ہونے کی تلوار لٹکنے لگی۔

الیکشن کمیشن نے کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کا جائزہ لینے کیلئے کمیشن کا اجلاس کل دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت کے اٹھائے گئے نکات اورموسمیات کی رپورٹ کا جائزہ لےکرحتمی فیصلہ ہوگا۔

کراچی میں بلدیاتی انتخابات مقررہ شیڈول کے مطابق ہوں گے

ایک بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کراچی ڈویژن کے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات  طے شدہ تاریخ 28 اگست کو ہی ہوں گے۔

رجمان کا کہنا ہےکہ حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کا فیصلہ ووٹرزکی سہولت کو پیش نظر رکھ کرکیا جائےگا۔

 خیال رہے کہ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنےکے لیے خط لکھا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے بارشوں کے پیش نظر الیکشن کمیشن سندھ کو خط لکھ کر بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

خط میں سندھ حکومت کی جانب سے درخواست کی گئی ہےکہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخاب ملتوی کیےجائیں۔

سندھ حکومت کا کہنا ہےکہ اس وقت بلدیاتی انتخاب کا دوسرا مرحلہ کرانا ممکن نہیں، محکمہ موسمیات نے سندھ میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، اس وقت سندھ حکومت، انتظامیہ اور سکیورٹی ادارے مختلف اضلاع میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں، آئی جی سندھ کے مطابق اس صورت حال میں پولیس اہل کاروں کو متاثرہ اضلاع سے واپس بلانا مشکل ہے۔

خط میں کہا گیا ہےکہ ہنگامی صورت حال میں الیکشن کے معاملات میں سکیورٹی فراہم کرنا ممکن نہیں ہے، بلدیاتی انتخابات مؤخر کیے جائیں، الیکشن کمیشن انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نئی تاریخ پر غور کرے۔

خیال رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی سمیت کئی شہروں میں 28 اگست کو پولنگ ہونا ہے، اس سے قبل بھی بلدیاتی انتخابات بارشوں کے باعث ملتوی کیےگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button