تازہ ترینریاست اور سیاست

دھمکیاں اورخوشامد ساتھ ساتھ،امریکا کے خلاف بیانات بھی اور پاک امریکا تعلقات کا جشن بھی

( مانیٹرنگ ڈیسک )ایک طرف وزیر اعظم عمران خان نے امریکا پر براہ راست نام لے کر الزام عائد کیا ہے کہ انکی حکومت کو گرانے کے لئے امریکا نے سازش کی ہے اور دوسری جانب اسی حکومت کےوزیر داخلہ اپنی ٹوئٹ میں پاک امریکا تعلقات کے75 سال پورے ہونے پر جشن کا اعلان کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ روس کا دورہ کرنے پرطاقتور ملک ناراض ہوگیا، کیا حکومت ہٹانے کے لیےکوئی ملک کسی ملک کو دھمکی دے سکتا ہے،ہماری غلطی ہے ہم نے انہیں تاثر دیا کہ ہم آپ کے بنا زندہ نہیں رہ سکتے۔

اسلام آباد میں 2 روزہ سیکیورٹی ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت پابندیوں کے باوجود روس سے تیل خرید رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیرخارجہ نے کہا بھارت کی آزاد خارجہ پالیسی ہے ،مداخلت نہیں کرسکتے، وہ آزاد ملک ہے توپھر ہم کیا ہیں؟

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ اچکنیں سلوانے والے کہہ رہے تھے کہ ہمیں امریکا کو ناراض نہیں کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کی بڑی وجہ مجرموں کو سزائیں نہ ملنا ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ غریب ملک کے کرپٹ لوگ پیسہ باہر لے جاتے ہیں، مخصوص طبقہ عوام کو آگے نہیں بڑھنے دیتا۔

دوسری جانب وزیر داخلہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ دو طرفہ طور پر، پاکستان کے امریکہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ ہمارے دو طرفہ اور مشترکہ علاقائی مقاصد کو فروغ دینے کے لیے ایک باقاعدہ اور منظم مذاکراتی عمل کی ضرورت ہے۔ ہم اس سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منانے کے منتظر ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button