ریاست اور سیاستقومی

صدرپاکستان وزیر اعلی پنجاب سے حلف لینے کے لئے نمائندہ مقرر کریں، لاہور ہائی کورٹ

( رضا ہاشمی ) لاہور ہائیکورٹ نے صدر مملکت کو وزیراعلیٰ  پنجاب کے حلف کے لیے کسی اور کو نمائندہ مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب کے نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی حلف برداری کے لیے دائر درخواست پر سماعت  ہوئی جس میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس عدالت  میں پیش  ہوئے۔

ایڈووکیٹ جنرل نے اپنے دلائل میں کہا کہ گورنرپنجاب کےحلف نہ لینے پراسپیکرحلف لے سکتاہے اور درخواست میں اسپیکرکوفریق نہیں بنایاگیا۔

ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ گورنرسمجھتے ہیں وزیراعلیٰ کا انتخاب آئین کےتحت نہیں ہوا، اس پر چیف جسٹس نے سوال کیا کہ یہ کہاں لکھا ہےکہ گورنر الیکشن کوجاکردیکھے گا؟

عدالت نے کہا کہ 11 بجے تک گورنرسے لکھوا کرعدالت میں پیش کریں، اگر گورنر نے انکار لکھناہے تو عدالت کے بجائے متعلقہ اتھارٹی کے نام لکھیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button