ریاست اور سیاست

کیا ایم کیو ایم اور پی ڈی ایم کی راہیں جدا ہونے والی ہیں ؟

( شیتل ملک )متحدہ قومی موؤمنٹ کے رہنما امین الحق کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم (MQM) اور پاکستان پیپلزپارٹی کا حلقہ بندیوں پر مختلف نقطہ نظر ہے۔

متحدہ رہنما امین الحق نے پنجاب میں تبدیلی کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے پنجاب میں تبدیلی کو کھلے دل سے تسلیم کیا ہے، نئی پنجاب حکومت وفاق کے ساتھ بہترین تعلق قائم کرے۔

پی ٹی آئی کے ساتھ دوبارہ اتحاد سے متعلق امین الحق کا کہنا تھا کہ فی الحال پی ٹی آئی کے ساتھ سیاسی اتحاد کا کوئی امکان نہیں، جب کہ مستقبل میں پی ڈی ایم (PDM) میں رہنے کے حوالے سے فیصلہ کارکنان کی مشاورت سے ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فاروق ستار کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کے لیے دروازے ابھی بھی کھلے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button