فن و فنکار
رنویر سنگھ کے بولڈ شوٹ پر ارجن کپورکا تبصرہ

( مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈاداکار رنویر سنگھ کی بولڈ تصاویر پر ارجن کپور کا ردعمل بھی آگیا اور ان کا کہناتھاکہ ہمیں ان کی تعریف کرنی چاہیے اور ان کے کا م پر خوش ہونا چاہیے۔
انڈیا ٹو ڈے کے مطابق بالی ووڈ سٹار اداکار ارجن کپور ان دنوں اپنی نئی فلم "ایک ویلن ریٹرنز "کی تشہیر میں مصروف ہیں اور کئی انٹرویوز دے چکے ہیں۔ انڈیا ٹو ڈے کے انٹرویو میں میزبان نے رنویر سنگھ کے بولڈ فوٹوشوٹ کی طرز پرکبھی شوٹ کرانے سے متعلق سوال کیا ۔جواب میں اداکار نے کہا کہ” مجھ سے یہ پوچھنا کہ میں کیا کروں گا یا نہیں کروں گا، یہ ایک بہت ہی غیر متعلقہ سوال ہے۔ میرے خیال میں ہمیں صرف اداکار کے کئے کی تعریف کرنی چاہیے ۔ ہم سب کو رنویرسنگھ کے کام پر خوش ہونا چاہیے اور فخر ہونا چاہیے "۔