فن و فنکار

آریان خان گرفتاری کے بعد کس نفسیاتی عارضے میں سے گزر رہا ہے؟

شاہ رخ کے قریبی دوست نے انکشاف کیا کہ آریان اب بھی آدھی رات کو اس وقت کے خوف سے ڈر کر جاگ جاتا ہے جو اس نے ایک ماہ تک منشیات کیس کے دوران گرفتاری میں گزارا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آریان اس واقعے کے بعد کسی پارٹی میں شریک ہونا نہیں چاہتا کیونکہ وہ اس واقعے کے بعد کسی بھی قسم کے سماجی میل جول سے خوفزدہ ہے، یہی وجہ ہے کہ آریان خان کسی پارٹی میں شریک ہونا نہیں چاہتا۔

شاہ رخ کے قریبی دوست کے مطابق آریان کرن جوہر کی پارٹی میں شریک نہیں ہونا چاہتا تھا لیکن چونکہ کرن کے شاہ رخ کی فیملی سے قریبی تعلقات ہیں لہٰذا اسے اس پارٹی میں شرکت کرنا پڑی۔

یاد رہے کہ حال ہی میں آریان خان کو منشیات کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نےکلین چٹ دے دی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button