ورلڈ اپ ڈیٹ

رسول پاک کی شان میں گستاخی کا فتنہ، اسد الدین اویسی کی جماعت کا مظاہرہ، 30 افراد گرفتار

( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات کے خلاف نئی دلی میں مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی میں گستاخانہ بیانات کے خلاف احتجاج کرنے والے 30 مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب سربراہ مجلس اتحاد المسلمین اسدالدین اویسی پر گزشتہ روز ایف آئی آر درج ہوچکی ہے۔

یاد رہے کہ اسد الدین اویسی نے بی جے پی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر مذمتی بیان دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button