تھانہ کچہریریاست اور سیاست

عطا اللہ تارڑ لاہور میں تیزاب گردی کا شکار ہونے والے خواجہ سرا کے گھر پہنچ گئے

( جہانزیب احمد خان) وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہبازشریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر داخلہ عطاء اللہ تارڑ کی لاہور ریس کورس کے ایریا میں تیزاب گردی کا شکار ہو نے والے خواجہ سرا کے گھر پہنچ گئے اورخواجہ سرا کو ہرممکن انصاف کی یقین دہانی کرائی ۔ عطا اللہ تارڑ کی ہدایت پر لاہور ہولیس نے واقعے میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

تفصیلات کے مطابق بستی سیدن شاہ میں نوجوان نے تعلقات برقرار نہ رکھنے کی رنجش پر خواجہ سرا پر تیزاب پھینک دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔تھانہ ریس کورس کی بستی سیدن شاہ میں ملزم حمزہ سلیم نے خواجہ سرا  کنزہ پر تیزاب پھینک دیا، جس سے اس کا چہرہ اور ایک آنکھ متاثر ہوئی، واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

خواجہ سرا کنزہ کا کہنا تھا کہ وہ ماڈل ٹاؤن میں بطور شیف کام کرتی ہے، گھر کے باہر کھڑی تھی کہ ملزم گاڑی پر آیا اور تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔ خواجہ سرا کے گرو کا کہنا تھا کہ ملزم کنزہ سے زبردستی تعلقات استوار رکھنا چاہتا تھا۔ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری کے نوٹس لینے پر پولیس نے فوری سراغ لگا کر ملزم حمزہ سلیم اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button