ریاست اور سیاستوائرل لیکس

سوشل میڈیا پروائرل سیکرٹری داخلہ سے منسوب آڈیو پر وزارت داخلہ کا موقف آگیا

( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر وفاقی سیکرٹری داخلہ سے منسوب آڈیو ٹیپ کو مکمل طور پر جعلی قرار دے دیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری داخلہ کی جعلی آڈیو ٹیپ کو بظاہر مذموم مقاصد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جعلی آڈیو ٹیپ چلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

وزارت داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین ایسی جعلی اور غیر تصدیق شدہ ٹیپس کو اکاؤنٹس سے شیئر نہ کریں، جعلی ٹیپس شئیر کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button