بابراعظم نے سب کچھ ڈبو دیا، شعیب اختر

( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے رضوان کی سست بیٹنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 50گیندوں پر 50رنز والی کرکٹ اب نہیں چلے گی۔
ایشیاکپ فائنل میں شکست پر سابق فاسٹ بالر شعیب اختر بھی ٹیم پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بابراعظم کےلیے بطور بلےباز ٹورنامنٹ بھیانک ثابت ہوا۔
This combination is not working. Pakistan has to look into a lot of things. Fakhar, Iftikhar, Khushdil all need to be looked into. And Rizwan, 50 off 50 is not going to work anymore. Doesn't benefit Pakistan.
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) September 11, 2022
Hats off to Sri Lanka. What a team
Full video: https://t.co/rYk3d01K65
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ یہ کامبینیشن کام نہیں کر رہا۔ پاکستان کو کئی پہلووں پر کام کرنا ہو گا۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ فائنل میں فخرزمان ، افتخار اور خوش دل کی بلے بازی بھی سمجھ نہیں آئی۔ شعیب اختر نے محمد رضوان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پچاس گیندوں پر پچاس رنز والی کرکٹ اب نہیں چلے گی۔
انہوں نے سری لنکن ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکا بہترین ٹیم کے طور پر کھیلی۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی ہے۔
سری لنکا کی جانب سے دیے جانے والے 171 رنز کے تعاقب میں قومی کرکٹ ٹیم 20 اوورز میں صرف 147 رنز بنا سکی۔
شاداب خان نے ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کی ذمہ داری قبول کر لی۔
شاداب خان نے ایشیا کپ کے فائنل میں کیچ ڈراپ کرنے پر غلطی کا اعتراف کرلیا۔ قومی کرکٹر شاداب خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ کیچز ون میچز،میں شکست کی ذمہ داری لیتاہوں۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ نسیم شاہ،حارث روف اور محمد نوازنے شانداربالنگ کی۔ محمد رضوان نے جیت کے لیے اچھی کوشش کی۔پوری ٹیم نےاچھی کوشش کی۔
انہوں نے سری لنکن ٹیم کو ایشیا کپ کے فائنل میں کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔
پاکستان کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان ایشیا کپ 2022 کے ٹاپ سکورر بن گئے ہیں۔
محمد رضوان نے جب سری لنکا کے خلاف بلے بازی کرتے ہوئے 51 واں رن لیا تو وہ نہ صرف ایشیا کپ 2022 کے ٹاپ سکورر بن گئے بلکہ انہوں نے عالمی شہرت یافتہ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کی چھ اننگز میں محمد رضوان نے تین نصف سنچریوں کے ساتھ 281 رنز بنائے ہیں جب کہ بھارت کے ویرات کوہلی نے ایشیا کپ کی پانچ اننگز میں 276 رنز سکور کیے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے محمد رضوان نے 55 رنز بنائے اور آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے تھے۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 49 گیندوں پر 55 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جب کہ افتخار احمد 32، بابراعظم 5، آصف علی اور فخرزمان بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔
ایشیا کپ کے فائنل میچ میں سری لنکا کی جانب سے پرامود ماڈوشن نے چار اور ہسارنگانے تین وکٹیں حاصل کیں۔