ورلڈ اپ ڈیٹ
لندن میں بلوچستان

( توقیر احمد ) لندن میں بلوچ ثقافت کا نظارہ کرنا ہو تو کہیں دور جانے کی ضرورت نہیں سڑک پر آئیں اور دوڑتی بھاگتی ڈبل ڈیکر بسوں پر بلوچ ثقافت کے رنگ دیکھیں ، لندن میں سرخ رنگ کی ڈبل ڈیکر بسوں کو بلوچی پیٹرن آرٹ سے مزئن کرنے کا کارنامہ دوست ملک چین کی ایک کمپنی نے سر انجام دیا ہے جو گوادر میں کچھ منصوبوں پر کام کر رہی ہے ۔
اس پبلک ریلیشن کیمپین کو دنیا کی انتہائی مہنگی اشتہاری مہم کہا جا رہا ہے۔ جس میں سرخ رنگ کی سو ڈبل ڈیکر بسیں شامل ہیں۔ ان بسوں کو پاکستانی ثقافت خاص طور سے بلوچی لباس رنگوں اور پیٹرن آرٹ سے سجایا گیا یے ۔