کھیل اور کھلاڑیورلڈ اپ ڈیٹ
پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر نے کامن ویلتھ گیمز میں 7 سال بعد اپنا لوہا منوا لیا

( سفیان سعید خان ) کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے نوح دستگیر بٹ نے کہا ہے کہ اللّٰہ کا شکر ادا کرتا ہوں، اپنے جذبات بیان نہیں کرسکتا۔ حکومت سے کہنے کی ضرورت نہیں، میں نے اپنا کام کردیا، اب وہ کر کے دکھائیں۔
پاکستان کے لئے میڈل جیتنے کے بعد میڈیا گفتگو کرتے ہوئے نوح دستگیر بٹ نے کہا کہ 7 سال سے اس گیم کو جیتنے کی کوشش کررہا تھا۔ اتنا وزن اٹھانا آسان نہیں ہوتا، 12 سے 13 سال کی محنت کے بعد یہ کر پایا۔
نوح دستگیر بٹ نے کہا کہ پچھلی بار برانز میڈل لیا تھا مگر اس بار پاکستان کا نام روشن کیا۔
طنوح دستگیر بٹ نے اپنے اہل خانہ اور ٹریننگ سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ گھر میں ہی والد صاحب ٹریننگ کراتے ہیں، میرے والد بھی انٹرنیشنل ویٹ لفٹر تھے اور بھائی بھی اس کھیل میں ہے۔