صارف اور خریدار

رمضان کی آمد سے پہلے ،گھی کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا گیا

 ( مائرہ ارجمند) گھی کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا گیا، درجہ دوم گھی 8 روپے کلو تک مہنگا فروخت ہونے لگا۔

رمضان سے قبل مہنگائی کا طوفان، گھی کی قیمت 444 روپے کلو سے بڑھ کر452 روپے فی کلو ہوگئی۔ پانچ کلو ڈسپنسر پیک 2220 روپے سے بڑھ کر 2260 روپے کا ہوگیا۔

شہریوں نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے گھر کا بجٹ بری طرح تباہ کر دیا، حکومت عوام کو تکلیف دہ صورتحال سے نکالنے کیلئے روز افزوں بڑھتی مہنگائی کا طوفان روکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button