ورلڈ اپ ڈیٹ

جو بائیڈن کا مشرق وسطی کیلئے نیا ایجنڈا، دورے میں غزہ بھی جائیں گے

امریکا کے صدر جوبائیڈن مشرق وسطیٰ کے لئے ایک نازک ایجنڈے کے ساتھ اسرائیل پہنچ گئے ہیں وہ غزہ بھی جائیں گے ۔

وہ اسرائیلی وزیراعظم یائر لپیڈ اور فلسطین کے صدر محمود عباس سے مغربی کنارے پر مذاکرات کریں گے تاہم واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اس دورے میں امریکی اقدامات کے لئے صدر بائیڈن کو لبرل ڈیموکریٹس کی حمایت حاصل نہیں ہوگی جو گزشتہ 6؍ دہائی سے فلسطین پر جابرانہ اسرائیلی قبضے کی حمایت نہیں کرتے۔

گزشتہ سال مئی میں جب غزہ میں فلسطین اور اسرائیل میں جنگ چھڑ گئی تھی تو معروف ڈیموکرٹ رہنمائوں نے حملوں پر اسرائیل کو ہدف تنقید بنایا تھا۔

نہوں نے صدر بائیڈن سے مطالبہ کیاتھا کہ امریکا بھی اسرائیلی حملوں کی مذمت کرے۔ تاہم واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو امریکا کی اب بھی ٹھوس پشت پناہی حاصل ہے۔ گزشتہ ستمبر میں امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کے لئے ایک ارب ڈالرز امداد کی منظوری دی۔

 بائیڈن اپنے دورے میں مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے اسپتال کا دورہ کریں گے اور فلسطینیوں کی صحت عامہ کے لئے 10؍ کروڑ ڈالرز امداد کا اعلان کریں گے۔ 1985ءکے بعد سے امریکا نے اسرائیل کے لئے سالانہ تین ارب ڈالرزکی امداد دی ہے اسرائیل نے امریکا سے اب تک مجموعی طور پر 146؍ ارب ڈالرز کی امداد حاصل کی ہے اس میں 7؍ فیصد امداد امریکی مصنوعات کی خریداری پر خرچ کی گئی۔

2019ء میں امریکا نے اسرائیل کو 3؍ ارب 80؍ کروڑ ڈالرز کی فوجی امداد فراہم کی جبکہ اسرائیل نے 8؍ ارب ڈالرز امریکی قرضوں سے بھی استفادہ کیا۔

 امریکی صدر کے دورے میں عرب اسرائیل تعلقات میں استحکام پر بھی کام کیا جائے گا جن میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور دیگر خلیجی ممالک شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button