فن و فنکار

بپاشا باسو ماں بن گئیں ، جوڑے نے بچی کی پہلی تصویر شئیر کر دی

( مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو اور کرن سنگھ کے ہاں شادی کے 6 سال بعد بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 43 سالہ بپاشا باسو اور ان کے شوہر کرن سنگھ نے انسٹا گرام پر پوسٹ کر کے اپنے والدین بننے سے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا۔

اداکارہ نے اپنی بیٹی کا نام ’دیوی باسو سنگھ گروور‘ رکھا ہے، اپنی بیٹی کے پاؤں کی تصویر انہوں نے مداحوں کو دکھائی ہے۔

بپاشا باسو کی پوسٹ پر دیگر اداکار اور مداح ان کو مبارک باد دے رہے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بپاشا باسو اور کرن سنگھ کی ملاقات 2015ء میں ایک فلم کے سیٹ پر ہوئی تھی جس کے اگلے سال دونوں نے شادی کر لی تھی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button