فن و فنکار

شہروز سبزواری اور صدف کنول کے ہاں بیٹی کی پیدائش

ماڈل اور ایکٹریس صدف کنول اور شہروز سبزواری کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے، شہروز کی یہ دوسری بیٹی ہیں جبکہ صدف کنول سے پہلے شہروز کی سائرہ یوسف سے ایک بیٹی بھی ہے۔

شہروز اور صدف کنول کی شادی مئی 2020 میں لاک ڈوان کے دوران ہوئی جس میں خاندان کے قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔

کچھ ماہ قبل ہی ایک ٹی وی پروگرام میں اس جوڑی نے شرکت کی جس کے بعد سے ہی یہ خبریں ہیں کہ صدف کنول امید سے ہیں۔ شہروز نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انکی اہلیہ صدف کی خواہش ہے کہ بچے کی پیدائش کے موقع پر شہروز مہینہ بھر کی چھٹی لیں۔

شوبز سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات کی جانب سے صدف اور شہروز کو مبارک بادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

حال ہی میں بہروز سبزواری نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جس دوران انہوں نے میزبان رابعہ انعم سے بہو کی تعریف کی اور مداحوں سے بہو کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔بہروز

سبزواری کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر میں چھوٹی عمر میں دادا بننے جارہا ہوں، میں چونکہ شہروز کو وقت نہیں دے پایا لہٰذا اپنی پوتی نورے کو وقت دیتا ہوں اور آئندہ آنے والے بچے کو بھی بھرپور وقت دینے کی کوشش کروں گا کیوں کہ اس سے زیادہ عافیت والی کوئی چیز نہیں۔خیال رہے کہ شہروز سبزواری کی صدف کنول سے یہ دوسری شادی ہے، ان کی پہلی شادی سائرہ یوسف سے ہوئی تھی جن سے ان کی علیحدگی  ہوگئی۔

اد رہے کہ شہروز سبزواری نامور اداکار بہروز سبزواری کے صاحبزادے ہیں۔ شہروز کی یہ دوسری شادی ہے۔ ان کی پہلی شادی 2012 میں اداکارہ اور ماڈل سائرہ یوسف سے ہوئی تھی۔ تاہم دونوں میں اختلافات کے باعث کچھ مہینوں پہلے ہی دونوں کی راہیں جدا ہو گئی تھیں۔

بہروز سبزواری اپنے بیٹے اور بہو سائرہ یوسف کے درمیان اختلافات اور علیحدگی کی خبروں کی تردید کرتے رہے تھے۔ تاہم خود سائرہ یوسف نے ایک ‘انسٹاگرام’ پوسٹ کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ اپنی شادی سے ناخوش ہیں اور انہوں نے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

اتوار کو ماڈل صدف کنول نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنا نام تبدیل کرتے ہوئے صدف شہروز کر دیا تھا اور اپنی شادی کی تصاویر بھی پوسٹ کیں۔ ​

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button