روزگار
کرنسیاں اور ٹوکن ڈگمگانے لگے،بٹ کوائن بھی تاریخی طور پر کم ترین سطح پر

بٹ کوائن تاریخی طور پر کم ترین درجے پر آگئ ہے اور ایک کوائن 21ہزار 235 ڈالر تک گرچکا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اتوار کی رات کرپٹو کی لین دین سے وابستہ دنیا کے بڑے ترین پلیٹ فارم ’سیلسیئس نیٹ ورک‘ نے وقتی طور پر کرپٹو کرنسی کی خریدوفروخت موقوف کردی ہے۔
اس کا اثربٹ کوائن سمیت تمام کرپٹو کرنسی پر ہوا ہے اور خود اس کے اپنے ٹوکن کی قیمت جو ایک سال قبل 7 ڈالر تھی اب صرف 21 سینٹ رہ گئی ہے۔ اس طرح جنوری 2021 کے بعد کرپٹو مارکیٹ کی حجم کم ترین ہوکر ایک ٹریلیئن ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔
اس فیصلے کے ایک گھنٹے کے اندر کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں بھونچال آگیا اور مستحکم ترین کرنسیاں اور ٹوکن بھی ڈگمگانے لگے۔ ان میں بٹ کوائن سب سے زیادہ متاثر ہوئی اور 24 گھنٹے میں 12 فیصد قدر کم ہوکررہ گئی۔