تازہ ترین

پیٹرولیم بم کا ایک اور تجربہ: پیٹرول 233 روپے ڈیزل 263 روپے ہوگیا

وفاقی وزیر  خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

پریس کانفرنس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ رات 12 بجے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ہوجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 24.03 روپے اضافہ کیا جارہا ہے جبکہ ڈیزل پر 59.16 روپے، لائٹ ڈیزل آئل پر 39.16 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 39.49 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جارہا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 233.89 روپے، ڈیزل 263.31 روپے، مٹی کا تیل 211.43 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 207.47 روپے ہوجائے گی۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں 120 ڈالر فی بیرل ہیں، ہم اس وقت پیٹرول کی قیمت میں24 روپے فی لیٹر نقصان کررہے ہیں، عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی، عمران خان نے جو معاہدے کیے ان کی وجہ سے ہمار ے ہاتھ جکڑےہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button