بریکنگ نیوز، انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی سے کم سے کم 129 افراد ہلاک

( مانیٹرنگ ڈیسک ) انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی میں کم از کم 129افراد ہلاک ہو گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے جاوا کے شہر مالانگ میں دو مقامی ٹیموں کے درمیان فٹبال میچ جاری تھا ۔ میچ کے اختتام پر ہارنے والی ٹیم کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد فٹبال گراونڈ میں داخل ہوگئی ۔
[Trigger Warning: Violence]
— Inquirer (@inquirerdotnet) October 2, 2022
LOOK: At least 129 people died at a football stadium in Indonesia when thousands of fans invaded the pitch and police fired tear gas that triggered a stampede, authorities said Sunday. | 📷: STR/AFP pic.twitter.com/IDapidc117
پولیس نے مشتعل افراد کو روکنے کے لئے اسٹیڈیم کے اندر آنسو گیس کا استعمال کیا۔ جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور متعدد افراد بے ہوش ہو گئے۔
Just in – At least 108 people confirmed dead after a football match between Arema and Persebaya in #Indonesia, after they were cornered by riot police after a clash, and got tear gassed, with no other place to run or hide and dying of oxygen shortages duo to the gas. pic.twitter.com/M4ulDlNXD3
— The Bureaucrat Press (@BureAucratPress) October 2, 2022
ہلاک ہونے والوں میں بچے اور دو پولیس افسران بھی شامل ہیں۔ہنگامہ آرائی میں180 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
انڈونیشیا کی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر افراد کی موت سانس گھٹنے اور بھگدڑ مچنے کی وجہ سے ہوئی۔
افسوسناک واقعے کے بعد انڈونیشین فٹبال لیگ میں ایک ہفتے کے لیے تمام میچز معطل کردیے گئے ہیں