بریکنگ نیوز: پاکستان اور آئی ایم ایف میں معاہدہ طے پا گیا

( مائرہ ارجمند ) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، معاہدے کے تحت پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر ملیں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے تازہ ترین ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ ہم جلد ہی 1.17b مشترکہ 7ویں اور 8ویں قسط کے طور پر وصول کریں گے۔ میں اس معاہدے کو حاصل کرنے میں مدد اور کوششوں کے لیے وزیر اعظم، اپنے ساتھی وزراء، سیکریٹریز اور خاص طور پر فنانس ڈویژن کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
Pakistan and IMF have reached an agreement. We will soon receive $1.17b as the combined 7th & 8th tranche. I want to thank the PM, my fellow ministers, secretaries and especially the finance division for their help and efforts in obtaining this agreement. https://t.co/376sCHLc1Y
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) July 14, 2022
