بریکنگ
بریکنگ نیوز ، پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 6 بچوں کی پیدائش

( نمائندہ خصوصی پشاور اسد شہسوار) پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 6 بچوں کی بیک وقت پیدائش ہوئی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زچہ اور تمام بچے بفضل خدا خیر و عافیت سے ہیں ،
ہسپتال ترجمان محمد عاصم کیمطابق خاندان کا تعلق ضلع مہمند سے ہے جبکہ پیدا ہونے والے بچوں میں پانچ بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے۔
ترجمان کیمطابق نومولود بچوں کی پیدائش گائنی سی وارڈ کی ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ہوئی جبکہ نومولود بچوں کو اس وقت نرسری وارڈ میں داخل کیا گیا ہے تاکہ ان کی صحت کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کئے جا سکیں۔
یاد رہے ایل آر ایچ کا گائنی یونٹ صوبے کا سب سے بڑا اور جدید ہونٹ ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 70 بچوں کی پیدائش ہوتی ہے۔