بریکنگریاست اور سیاستقومی
بریکنگ نیوز: عمران خان نے محفوظ راستہ مانگ لیا

( رضا ہاشمی ) وزیر اعظم عمران خان نےمقتدر حلقوں سے محفوظ راستہ مانگ لیا ہے ۔ انتہائی باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان عدم اعتماد کے ذریعے نہیں جانا چاہتے، انکا مطالبہ ہے تحریک واپس لے لی جائے تو اسمبلی توڑ کر الیکشن کرادیں گے۔ اہم شخصیت نے عمران خان کا پیغام اپوزیشن لیڈر کو بھیجا اپوزیشن کے اجلاس میں تجویز ہر غورکیا جا رہا ہے ۔ اکثریت عمران خان پر اعتماد کرنے پر آمادہ نہیں۔
دوسری جانب وزیر اعظم نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں شرکت سے انکارکر دیا ہے اپوزیشن بھی معاملہ سیاسی قرار دے کر نہ جانے کا اعلان کرچکی ہے۔