بریکنگریاست اور سیاست
بریکنگ نیوز: اہم اتحادی نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

(رضا ہاشمی ) اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کو پہلا سرپرائز! اہم اتحادی نے حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیاہے ۔ حکومتی اتحادی نے راہیں جدا کرلیں۔ جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہزین بگٹی نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعدحکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا .
رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی نے اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماوں سے ملاقات کی، ملاقات میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی بھی موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ زین بگٹی کا وزیراعظم کے مشیر برائے امور بلوچستان کے عہدے سے مستعفی ہونے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ شاہ زین بگٹی وزیراعظم عمران خان کے اتحادی ہیں جبکہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کے اتحادی بھی ان کے خلاف ووٹ ڈالیں گے۔