بریکنگریاست اور سیاست

بریکنگ نیوز: نواز شریف نے پرویز الہی کو وزیر اعلی پنجاب بنانے کی منظوری دے دی

( رضا ہاشمی ) معروف تجزیہ کار اور سینئر صحافی میاں طاہر نے اپنی تازہ ترین ٹوئٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے تاحیات سربراہ محمد نواز شریف نے ق لیگ کے رہنما اور حکومتی اتحادی چوہدری پرویز الہی کو وزیر اعلی پنجاب بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

گزشتہ دو روز سے خبروں میں تھا کہ وزیر اعظم کی جانب سے پنجاب اسمبلی تحریر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں اور وزیر اعلی پنجاب نے اس حؤالے سے باضابطہ سمری بھی تیار کر رکھی ہے لیکن وہ سمری گورنر کو بھجوائے جانے پر حکومتی ایوانوں میں شدید تحفظات پائے جا رہے تھے اور عمران خان کے قریبی مشیروں کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب قابل اعتبار نہیں ہیں وہ اس سمری پر کبھی علمدرآمد نہیں کریں گے اور پرویز الہی کے ساتھ ذاتی تعلق کی وجہ سے وہ اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق عمران حکومت نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی دھمکی کو اس لئے لیک کرایا تھا کہ ق لیگ کو تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے سے باز رکھا جا سکے اور جس پنجاب میں حکومت کا خواب وہ دیکھ رہے ہیں اسکی اسمبلی تحلیل ہو جانے کی صورت چوہدری پرویز الہی کا وزیر اعلی بننے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button