بریکنگافسر اور دفترتھانہ کچہریریاست اور سیاست

بریکنگ نیوز: شیخ رشید کے گھر چھاپہ

( مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی طرف سے ٹوئٹر پر سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی گرفتاری اور انکے گھر چھاپے کی خبر سے متعلق وضاحت کی گئی ہے۔

ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں، سیاسی لیڈرز کی گرفتاریوں کے متعلق پراپیگنڈہ مہم چلائی جارہی ہے۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان سے جاری شدہ خبر ہی تصدیق شدہ ہوگی، شہریوں سے گزارش ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔

اس سے قبل اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے بھی وضاحت جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سکیورٹی کے لئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے 76 سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔عمران خان کے ساتھ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ایس پی بطور چیف سکیورٹی افسر تعینات ہیں۔بنی گالہ کی طرف کسی بھی قسم کا کوئی آپریشن تا حال نہیں ہورہا۔

عوام سے گزارش ہے کہ پراپیگنڈہ اور جھوٹی خبروں پر دھیان نہ دیں۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس قانون کے تحت تمام اقدامات کرے گی۔اگر کسی دوسرے صوبے سے نفری کی ضرورت پڑی تو باضابطہ درخواست کی جائے گی۔لوگوں سے درخواست ہے کہ اپنے اردگرد صورتحال پر نظر رکھیں ۔دہشت گردی سے لاحق خطرات سے نمٹنے کیلیے پولیس کی مدد کی ضرورت پڑی تو باضابطہدرخواست دی جائے گی ۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی ہماری آواز دبا نہیں سکتا، شہباز گل کو گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا ہے۔

عمران خان کی زیر صدارت شہباز گل کی گرفتاری کے معاملے پر پارٹی کا مشاورتی اجلاس جاری ہے۔

اجلاس میں بابر اعوان، اسد عمر اور شیریں مزاری سمیت پارٹی کی سینئر قیادت شریک ہوئی۔ 

پی ٹی آئی اجلاس میں شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کی گئی۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کوئی بھی ہماری آواز دبا نہیں سکتا،

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button