افسر اور دفترریاست اور سیاست

برطانیہ نے پاکستان کا نام ہائی رسک ممالک کی لسٹ سے نکال دیا

(مانیٹرنگ ڈیسک)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد پاکستان کے لیے ایک اور اچھی خبر آگئی ہے۔

برطانیہ نے بھی پاکستان کا نام ہائی رسک ممالک کی لسٹ سے نکال دیا ہے، پاکستان کا نام منی لانڈرنگ، دہشت گردی کو معاشی طور پر کنٹرول کرنے والے ممالک سے نکالا گیا ہے۔

فارن اینڈ کامن ویلتھ ڈویلپمنٹ آفس نے پاکستانی ہائی کمیشن کوباقاعدہ آگاہ کردیا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ ’برطانیہ نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے۔

بلاول بھٹو نے لکھا کہ ’فیٹف ایکشن پلان کی جلد تکمیل کے بعد برطانیہ نے یہ اقدام کیا ہے۔

لاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ برطانیہ نے یہ اقدام 21 اکتوبر کےفیٹف کے فیصلے کے نتیجےمیں کیا ہے۔خیال رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف) نے 21 اکتوبر 2022 کو پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا تھا۔

فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے سے پاکستان کیلئے غیرملکی فنڈنگ کا حصول آسان ہو جائے گا۔

اس وقت جاری فیٹف اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پاکستان فیٹف کی مانیٹرنگ میں رہے گا، پاکستان کو اینٹی منی لانڈرنگ اورٹیررفنانسنگ قانون پرمزید عمل درآمد کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button