معمولی تنازعہ پر ڈیڑھ سال کے بھتیجے کو گولیوں سے چھلنی کرنے والا سفاک چچا گرفتار

( اسد شہسوار ) پشاور کے علاقہ مہمند آباد میں حدود تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے معمولی تنازعہ پر ڈیڑھ سال کے بھتیجے کوگولیوں سے چھلنی کرنے والا سفاک چچا گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ سال کا کم سن مقتول مدثر شیر اپنے 26 سالہ چچا ملزم محسن ولد خیال کے پالتو چوزوں کیساتھ کھیل رہا تھا۔ ملزم نے بچے کو منع کیا ، ڈانٹا مگر بچہ نہ رکا جس پر ملزم نے طعیش میں آکر اس پر فائرنگ کر دی ، بچے کی ماں اور قاتل کی بھابھی اپنے بچے کو بچانے کے لئے آگے بڑھی تو وہ بھی زخمی ہو گئی جو گزشتہ روز سے ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ شیر خؤار مدثر شیر جائے وقوعہ ہی پر دم توڑ گیا۔
ایس پی سٹی عتیق شاہ نے لاہور 42نیوز کے نمائندہ خصوصی سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملزم نے 8 کے قریب فائر کئے تھے اور وہ قتل کی اس ہولناک واردات کے بعد مفرور تھا جسے پولیس نے 23 گھنٹے سے بھی کم وقت میں مخبری کی بنیاد پر گرفتار کر لیا پوسٹ مارٹم کے بعد بچے کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔