Uncategorized

کراچی کے علاقہ لیاری میں بارش کے بعد بوسیدہ عمارت گر گئی، ایک شخص ہلاک

( شیتل ملک ) کراچی کے علاقے لیاری نیا آباد میں 4 منزلہ عمارت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص منہدم ہونے والے عمارت کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوا، جس کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ جس کی شناخت شاہد کے نام سے کی گئی ہے۔

چار منزلہ عمارت خستہ حالی کے باعث خالی تھی۔ پولیس کے مطابق عمارت کی گیلری کا کچھ حصہ دو روز قبل بارش کے دوران گرا تھا۔

عمارت میں ایک مکینک کی شاپ بھی واقع تھی، جاں بحق شخص ممکنہ طور پر رکشہ ڈرائیور تھا۔

متاثرہ جگہ سے عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ سندھ رینجرز، پولیس اور ریسکیو کے ادارے جائے وقوع پر موجود ہیں۔ حادثے میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے جاری بارشوں کے نتیجے میں اولڈ سٹی ایریا میں قائم مختلف پرانی اور مخدوش عمارتوں کے گرنے کا خدشہ موجود ہے۔

اس سے قبل سال 2020 میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے لیاری میں مزید 46عمارت

ں خطرناک قرار دیتےہوئے انتباہ جاری کیا تھا کہ کہ پندرہ عمارتیں کسی بھی وقت گرسکتی ہیں۔

ایس بی سی اے کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مخدوش قرار دی جانے والی عمارتیں 10سے 25 سال پرانی ہیں، لیاری کھڈا مارکیٹ میں بھی 10سے زائد عمارتیں فہرست میں شامل تھیں، جب کہ مخدوش قرار دی گئیں 46عمارتوں میں

ایک ہزار کے قریب فلیٹس اور دکانیں ہیں۔

سال 2020 میں کراچی کے علاقے گلبہار میں بھی رہائشی عمارت گرنے کا واقع پیش آیا تھا جس میں 27 افراد ہلاک اور 20 افراد زخمی ہوئے تھے۔ کراچی کے متعدد گنجان آباد علاقوں میں رہائشی عمارتیں خستہ حالی کا شکار ہیں جس کے باعث اکثر ایسے حادثات پیش آتے ہیں۔

اس حادثے کے بعد صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے شہر قائد میں مخدوش عمارتوں کو خالی کروانے اور غیر قانونی تعمیرات کو رکوانے کا نوٹس لیا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button