تعلیم و صحتعجیب و غریب

تتلیوں کی نسل معدوم ہونے جا رہی ہے اب صرف کتابوں میں ذکر ملے گا

ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ ( WWF ) کے سابق ڈائريکٹر ڈاکٹر اعجاز کا کہنا ہے گلیات میں کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان ميں تتلیاں ختم ہو رہی ہیں۔

سما کے نمائندے عابد علی سے خصوصی گفتگو میں سابق ڈائريکٹر ڈبليو ڈبليو ايف ڈاکٹر اعجاز نے بتایا کہ پاکستان میں تتلیاں ( Butterflies ) کم ہونے کی ایک بڑی وجہ درختوں کی کٹائی اور زرعی پيداوار بڑھانے کيلئے دواؤں کا استعمال ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تیزی سے بدلتا موسم، پھولوں جیسی خوش رنگ ، نرم و نازک تتلیوں کی نسل معدوم کرنے میں کردار ادا کر رہا ہے۔

عالمی ادارہ برائے ماحولیاتی تحفظ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تتلیوں کے معدوم ہونے کا خدشہ ہے۔

ڈاکٹر اعجاز کے مطابق تتلیاں زراعت کيلئے بہت اہم ہیں، یہ پولی نیشن کا اہم ذریعہ ہوتی ہیں۔ تتليوں کے کم ہونے سے زرعی پیداوار پر اثر پڑے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ درختوں کی کٹائی سے تتليوں کے گھر تباہ ہو رہے ہيں، درختوں اور پودوں میں پيداوار بڑھانے کيلئے دواؤں کا استعمال بھی نسل ختم ہونے کی ایک وجہ ہے۔

ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کے مطابق بادشاہ تتلی کی نسلی کو سب سے زیادہ خطرے لاحق ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button