تازہ ترینریاست اور سیاستموسمورلڈ اپ ڈیٹ

کینڈا کا وزیر انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ہر جیت سنگھ اگلے ہفتے پاکستان آئیں گے

( شہروز شہزاد ) کینیڈا کے وزیرِ انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ہرجیت سجن اگلے ہفتے پاکستان آئیں گے، وفد میں پاکستانی نژاد اراکینِ پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد اور اقراء خالد بھی شامل ہوں گی۔

کینیڈین وفد پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور امدادی کاموں کا جائزہ لے گا، وفد خیبر پختون خوا میں سیلاب زدہ علاقے کا دورہ بھی کرے گا۔

کینیڈا کی پاکستانی نژاد رکنِ پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیلاب کے باعث مشکل صورتِ حال سے دو چار ہے، اراکینِ پارلیمنٹ، وزیرِ اعظم اور وزیرِ انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ مل کر سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے مناسب امداد کو یقینی بنائیں گے، کینیڈا نے ابتدائی طور پر 50 لاکھ ڈالرز کی امداد کا اعلان کیا ہے، جائزے کے بعد مزید امداد کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

سلمیٰ زاہد کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہرجیت ساجن 10 سے 15 ستمبر تک پاکستان کے دورے پر ہوں گے، وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے، میں اور اقراء خالد بھی ان کے ساتھ پاکستان جا رہے ہیں ۔

کینیڈا کی حکومت نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے 50 لاکھ ڈالر کی ابتدائی امداد کا اعلان کیا ہے۔

سفیرِ پاکستان ظہیر جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ کینیڈا کی حکومت نے پاکستان میں سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈین وزیر بین الاقوامی ترقی نے امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔

سفیرِ پاکستان ظہیر جنجوعہ نےبتایا کہ کینیڈین وزیرِ اعظم، وزیر خارجہ اور وزیرِ بین الاقوامی ترقی نے بیانات جاری کیے ہیں۔

ظہیر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ کینیڈا کی جانب سے امداد پر پاکستانی عوام کینیڈین حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کو بھی وطن کی پکار پر آگے آنا چاہیے، پاکستانیوں کو سیلاب میں گھرے اپنے بہن بھائیوں کی امداد کرنی چاہیے۔

پاکستانی گلوکار امانت علی نے کینیڈین وزیراعظم کو پاکستان میں سیلاب کی صورتحال،اسکی تباہ کاریوں اور رفاہی کاموں کے متعلق آگاہ کیا۔

Singer Amanat Ali meets Canadian Prime Minister and appeals for help on floods
Singer Amanat Ali meets Canadian Prime Minister and appeals for help on floods




دو روز قبل پاکستانی گلوکارامانت علی کوکینیڈین پارلیمنٹ نے دعوت دی کہ وہ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو پاکستان میں سیلاب کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کریں ۔ امانت علی نے اپنے انسٹا اکاونٹ پر بتایا کہ انہوں نے کینیڈین وزیراعظم کو پاکستان میں سیلاب کے بعد رفاہی کاموں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا کہ کیسے لوگ مدد کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

امانت علی نے کچھ دن پہلے ہی سیلاب کی تباہ کاری کے حوالے سے ایک دعا بے کس پے کرم کیجیے بھی پڑھی۔

پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے شوبز سے جڑی شخصیات بھی اپنے انداز سے مدد کی اپیل کر رہیں ۔

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید بھی پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی میں اپنا کردار ادا کرنے سامنے آگئیں، لیکن اس کی لیے امریکی ماڈل کو مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بیلا حدید کو سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے درست سمت کی تلاش

اسکے علاوہ بیلا حدید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر مداحوں سے مدد مانگتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی مدد کرنا چاہتی ہیں لیکن اس کیلئے انہیں صحیح راستہ چاہیے ، جس سے وہ ان متاثرین کی مدد کر سکیں، اس سلسلے میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اگر کسی کو وہ راستہ معلوم ہے تو مجھے بتائے.

بیلا حدید نے اپنے انسٹاگرام پر سیلاب کی تباہی کی ایک ویڈیو بھی شئیر کی جس میں بچوں کو سیلاب کی زد میں جاتا دیکھ کر ان کے bساتھ بچے رو رہے ہیں۔

پاکستان میں آنے والے سیلاب کے بعد دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے متاثرین کیلئے امداد کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button