ورلڈ اپ ڈیٹ

شہزادہ چارلس کے بن لادن خاندان سےدس لاکھ پاونڈ خیرات لینے کا انکشاف

(مانیٹرنگ ڈیسک ) برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس کا نیا فنڈ ریزنگ اسکینڈل سامنے آگیا ہے کہ ان کے فلاحی ادارے نے اسامہ بن لادن فیملی سے 10 لاکھ پاونڈ وصول کیے جس کی پرنس چارلس کے آفس نے تصدیق بھی کی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پرنس چارلس کو خبردار کیا گیا تھا کہ ایسا کرنے سے قومی غم و غصہ سامنے آسکتا ہے مگر انہوں نے نظرانداز کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرنس چارلس کے فلاحی ادارے کو رقم لادن فیملی کے شیخ بکر بن لادن اور ان کے بھائی شیخ شفیق نے چندہ کی تھی، بکر اور شفیق کا دہشتگرد کارروائیوں میں ملوٹ ہونے یا انہیں فنڈنگ سے تعلق نہیں ہے۔

کلیرنس ہاؤس کا کہنا ہے کہ پرنس چارلس نے ڈیل میں ثالثی کی نہ ہی اسے قبول کرنےکا فیصلہ کیا، چندہ قبول کرنے کا فیصلہ پرنس آف ویلز کا چیریٹیبل فنڈ کے ٹرسٹیز نےکیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button