بازار اور کاروبارصارف اور خریدار
لاہور میں مرغی کا گوشت مزید مہنگا،انڈوں کے دام مستحکم

( مائرہ ارجمند) لاہور میں برائلر مرغی کی قیمت آسمانوں کو چھو رہی ہے اور گزشتہ ایک ہفتے سے فارمی مرغی برائلر کا فی کلو گوشت 400 روپے کے لگ بھگ فروخت ہو رہا ہے گزشتہ روز لاہور میں فارمی مرغی برائلر کے گوشت کی فی کلو قیمت 400 روپے تھی جو آج 3 روپے کی اضافہ کے بعد 403 روپے کی ہو چکی ہے۔
شہر میں زندہ مرغی کی فی کلو تھوک میں قیمت 270 روپے جبکہ پرچون میں 278 روپے ہے۔

فارمی انڈوں کی قیمت میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی اور انڈہ 124 روہے فی درجن ہے جبکہ پیٹی کی قیمت 3 ہزار 600روپے ہے۔